شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے پر انڈیا میں یوراج سنگھ سخت تنقید کی زد میں آگئے

shahid_afridi
EjazNews

کرونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ بنا ہوا ہے اور یہ پوری دنیا کو متاثر بھی کر رہا ہے۔ اس دنیا میں پاکستان بھی ہے اور یہ اٹل حقیقت ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کیلئے شاہد آفریدی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں نے اپنی فائونڈیشن کے تحت پورے ملک سے عطیات کی اپیل کی۔اس اپیل پر لوگوں کے رد عمل سے پہلے یہ بتانا زیادہ ضروری ہے کہ ان کے ا س کار خیر میں حصہ ڈالنے کیلئے انڈیا میں کرکٹر یوراج سنگھ نے بھی ایک ٹویٹ ان کے حق میں کر دیا۔
یوراج سنگھ کا یہ ٹویٹ ان کے گلے کا ہار بن گیا۔ لوگ مر رہے ہیں، اس کرونا سے پوری دنیا پریشان ہے لیکن کھیل اور کھلاڑیوں کو ہندو انتہا پسند کبھی معاف نہیں کرتے اور یہ کا سب سے سافٹ کارنر ہوتا ہے۔ یوراج سنگھ انڈیا میں تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر انڈیا میں ان کی درگت بنائی جارہی ہے کہ انہوں نے آخر ایک پاکستانی کی حمایت میں کیوں ٹویٹ کیا۔
یوراج سنگھ کو دوبارہ یہ کہنا پڑا کہ ان کا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا بلکہ وہ مدد کرنا چاہتے تھے۔ان کا لکھنا ہے کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ضرور ت مندوں کی مدد کیلئے کیے گئے ایک ٹویٹ پر اتنا ہنگامہ کیوں مچایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں