سی فوڈلاکسا

seafood laksa
EjazNews

اشیاءووزن:
جھینگے ایک کلو، تیل ایک کپ کا تیسرا حصہ، تازی لال مرچ چھ عدد (بیج نکال کر باریک چوپ کرلیں) ، پیاز ایک عدد (چوپ کرلیں)، لہسن کے جوئے تین عدد(درمیان میں سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (چوپ کرلیں)، ہلدی پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، دھنیا پاﺅڈر ایک کھانے کا چمچہ، لیمن گراس تین عدد (صرف سفید حصہ لیں اور اسے چوپ کرلیں)، کوکونٹ کریم سوا دو کپ، براﺅن شوگر دو چائے کے چمچے، ہرے لیموں کے پتے چار عدد (ہلکا سا کوٹ لیں)، فش سوس دو کھانے کے چمچے، فش بالز ایک کپ، پنیر کے کیوبز ایک چوتھائی کپ، نوڈلز (ابال لیں) ایک کپ، بین اسپراﺅٹس ایک کپ، پودینہ (چوپ کیا ہوا) چار کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا دو چائے کے چمچے۔
ترکیب:
جھینگوں کو صاف کریں اس کا سر خول اور دم الگ کریں اور گوشت کو صاف کر کے الگ کرلیں اور اسے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں، جھینگوں کی یخنی بنانے کے لئے ایک سوس پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کریں اور اس میں جھینگوں کا سر ، خول اور دم ڈال کرفرائی کریں ۔ جب ان کی رنگت گہری اورنج ہونے لگے تو اس میں ایک لیٹر پانی کو چھلنی سے چھان کر الگ رکھ لیں اور بچے ہوئے خول، سر اور دم کو پھینک دیں۔ جھینگوں کی یخنی تیار ہے۔فوڈ پروسیسر میں لال مرچ، پیاز، لہسن ، ادرک ، ہلدی پاﺅڈر ، دھنیا پاﺅڈر، لیمن گراس اور ایک چوتھائی کپ جھینگوں کی یخنی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ ایک نان اسٹک فرائنگ پین باقی بچا ہوا تیل ڈال کر گرم کریں۔ اس کے بعد اس میں بلینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کرچمچہ چلائیں اور ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک پکائیں۔ جھینگوں کی یخنی ڈال کر 10منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ کوکونٹ کریم، براﺅن شوگر، لیموں کے پتے اور فش سو س ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ فش بالز، پنیر کے کیوبز ڈال کر احتیاط سے مکس کریں، سی فوڈ لاکسا تیار ہے۔ نوڈلز کو گرم پانی میں دو منٹ تک بھگوئیں اس کے بعد پانی نتھار کر اوپر تیار کیا ہوا لاکسااور بین اسپراﺅٹس ڈالیں۔ آخر میں پودینہ اور ہرا دھنیا ڈال کر گارنش کریں۔ مزیدار سی فوڈ لاکسا تیار ہے۔گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں