سپیشل میوہ شیر خورما

سپیشل_میوہ_شیر_خورما

اشیاء ووزن:
ایک لیٹر دودھ، ایک کپ چینی،چار عدد الائچی کے دانے، چار کھانے کے چمچ کھوپرا پسا ہوا، دو کھانے کے چمچ پستے پسے ہوئے، چار کھانے کے چمچ چاول پیس لیں، دو کھانے کے چمچ پسے ہوئےبادام، ایک کپ سویاں، اور سجاوٹ کیلئے چارکھانے کے چمچ کھویا ،چھ عدد کو کاٹ لیں ۔
ترکیب:
پتیلی میں دودھ ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ابال آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔اس میں سویاں، چاول اور چینی ڈال دیں۔10منٹ تک چمچ ہلاتی رہیں۔اس کو 20-25منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔اب اس میں پسا ہواکھوپرا، بادام اور پستے ڈال دیں۔ الائچی دانے اور چھوہارے بھی ڈال دیں اور مزید 10منٹ پکائیں۔ سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کٹے ہوئے چھوہاروں اور کھویا سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں