سویا مچھلی ودھ لیمن بٹر سوس

soui fish with lemon souce
EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی کے قتلے چار عدد(بڑے سائز ے قتلے لیں اور دھوکر صاف کردیں)، کھٹائی پاﺅڈر سوا چائے کا چمچہ، سفید مرچ پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، سویا ایک دو کھانے کے چمچے(چوپ کیا ہوا)، لیموں کا رس ایک تہائی کپ، تیل حسب ضرورت۔
لیمن بٹر سوس کیلئے:
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے، کریم آدھا کپ، مکھن تین کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
لیمن بٹر سوس بنانے کے لئے ایک نان اسٹک سوس پین میں لیموں کے رس کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اوراس میں کریم ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد اس آمیزے کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں مکھن ڈال کر مکس کر دیں۔
مچھلی کے قتلوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اوراس میں کھٹائی پاﺅڈر، سفید مرچ پاﺅڈر، نمک ، سویا اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور 3-4گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کےلئے ڈھک کر رکھ دیں۔
کوئلے یا الیکٹرک برائلر کی پلیٹ پہ تیل لگا کر اسے چکنا کرلیں اور میرینیٹ کئے ہوئے مچھلی کے قتلوں کو اس پر ڈال کر دونوں اطراف سے گولڈن براﺅن ہو جانے تک سینک لیں۔
مچھلی کو سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور اس کے اوپر تیارکی ہوئی لیمن بٹر سوس ڈالیں۔ مزیدار سویا مچھلی ودھ لیمن بٹر سوس تیار ہے۔ گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں