سوئیٹ بریڈ اسکوائر

سوئیٹ_بریڈ_اسکوائر
EjazNews

اشیاء ووزن
ڈبل روٹی چارسلائسز ،دودھ آدھا لیٹر ،چینی حسب ذائقہ ،کھویا ایک کپ ،حسب ضرورت پستہ باریک کاٹ لیں ،کیوڑہ ایک کھانے کا چمچ،سبزالائچی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ،تیل حسب ضرورت اور مکھن دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
ڈبل روٹی دودھ میں بھگو کرتھوڑی دیر کے لیے رکھ کے بلینڈر میں پِیس لیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے یہ آمیزہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ ساتھ چمچ چلاتی رہیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔ اب اس میں چینی،الائچی اور کیوڑا ڈال کر ایک دو منٹ پکا کر اس میں کھویا مکس کردیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ آخرمیں بیکنگ ٹرے میں مکھن لگا کر چکنی کریں اور آمیزہ ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے اوون میں بیک کرلیں۔ تیار ہوجائے، تو ڈش میں نکال کر چوکور پیسز کاٹ کر پستہ چھڑک دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں