سمو کڈ لیمب جوش

Samu_lamb_josh

اشیاء ووزن:
ایک کلو دنبے کا گوشت ، ایک کپ دہی ، دو عدد پیازبراؤن کر لیں، ایک ایک کھانے کا چمچ لہسن، ادرک پیسٹ، ایک کپ کریم، دو کھانے کے چمچ بادام پیسٹ، نمک حسب ذائقہ ، ایک چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر،
ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر ، چار عدد لونگ ، تھوڑا ساجائفل، چار عدد الائچی ، ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر، تیل حسب ضرورت ۔
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں گوشت، لہسن، ادرک پیسٹ، کریم، بادام پیسٹ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، لونگ ، جائفل ، الائچی، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دو کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ اب دہی اور پیاز کو گرائنڈکر کے اس میں شامل کر یں گوشت کو بھونیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو کوئلہ کا دھواں دے دیں۔ مزیدار سموکڈلیمب جوش تیارہے سرونگ ڈش میں نکال کر شیرمال کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں