زیادہ خوشحال ازدواجی زندگی گزارنے والے امریکی کون سے ہیں؟

american_marriage
EjazNews

بلوم برگ بزنس کے مطابق شادی شدہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ناخوش ہیں۔ پہلے شادی کے بعد امریکیوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی تھی۔ شاید یہ موتی چور کے لڈو دور کے لڈو انہیں بہت پسند تھے۔ لیکن اب منہ کا مزہ کرکرہ ہو چکا ہے۔ بہت کم لوگ ہیں جو اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش دکھائی دیتے ہیں اگرچہ اس تناﺅ کا شکار میلاپ کو توڑنا کوئی مشکل نہیں یہ تو دنیا کا آسان ترین کام ہے۔لیکن بہت سے امریکی اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ دیکھتے ہیں یہ ٹوٹتا ہے کہ نہیں۔ ناخوشی کے بارے میں 4اسباب امریکی ماہرین نے بیان کیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج سے کوئی 50-60سال پہلے 70کی دہائی میں لوگ اپنی شادی شدہ زندگی سے مطمئن ، خوش تھے۔ یہ زندگی ان کی اصل زندگی تھی لیکن اب ایسا سوچنے والوں کی تعداد صرف 60فیصد رہ گئی ہے۔ یعنی ہر سو میں 60لوگ اپنی شادی شدہ زندگی پر ماتم کنا ہیں۔
وہ امریکی جو بہت زیادہ وقت مذہبی مراکز میں گزارتے ہیں یعنی دین لوگوں کو ان کی بیوی کے قریب کر دیتا ہے اور ان سے محبت کا ایک نیا جذبہ اجاگر کرتا ہے۔ شاید مذہب پر یقین رکھنے والا اور مذہب کے لیے کام کرنے والا اپنی خانگی زندگی میں بہتر شوہر ثابت ہو سکتا ہے شاید اسی لیے اس کی زندگی دوسروں کی بانسبت زیادہ کامیاب ہو تی ہے۔ خوش رہنے والے دوسرے قسم کے لوگوں میں وہ ہیں جو انتہائی سیاسی نقطہ نظر رکھتے ہیں یعنی اپنے نقطہ نظر میں انتہائی سخت ہیں جو سوچتے ہیں اس سے باہر نہیں نکلتے ۔ماہرین کے مطابق یہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت مطمئن ہیں۔ وہ لوگ بھی اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت مطمئن ہیں جواپر کلاس ہیں۔ظاہر کام تو ہوتا نہیں ہوگا۔ روٹی سالن سے نجات انسان کو آسان بنا دیتی ہے۔ شادی شدہ زندگی سے 65فیصد مرد اور 60فیصد عورتیں مطمئن ہیں جبکہ عبادت گاہوں میں جانے والے 60فیصد مطمئن ہیں پھر انتہائی سیاسی جذبات رکھنے والے 66فیصد انتہائی مطمئن ہیں وہ لوگ جو لبرل ہیں وہ 65.8فیصد مطمئن ہیں اور لبرل 62فیصد اپنی زندگی سے مطمئن ہیں جو تھوڑا بہت لبرل ہیں وہ 58.3فیصداور جو تھوڑے بہت قدامت پسند ہیں وہ 62فیصد اور مکمل قدامت پسند 66فیصد اور انتہا پسند قدامت پرست 68فیصد اپنی شادی شدہ زندگی سے مطمئن ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں