زعفرانی سوپ

zafrani fish soup
EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی آدھا کلو(کانٹے اور کھال صاف کر کے کیوبز کاٹ لیں)، زعفران آدھا چائے کا چمچہ، تیل تین چائے کے چمچے، پیاز دو عدد(بڑے سائز کے سلائس کاٹ لیں)، تیز پاس ایک عدد، لہسن کے جوئے 4عدد (باریک چوپ کرلیں)، تلسی کے پتے (پستے ہوئے)آدھا چائے کا چمچہ، نارنجی کا چھلکا ایک چائے کا چمچہ (چوپ کیا ہوا)، سرکہ دو کھانے کے چمچے، ترکہ دو کھانے کے چمچے، سرخ شملہ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر کیوبز کاٹ لیں)، ٹماٹر (!وپ کرلیں) آدھا کلو، ٹماٹو پری آدھا کپ، ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچے، مچھلی کی یخنی دو کپ، براﺅن شوگر دو چائے کے چمچے، نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ، ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) چار کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچے گرم پانی ڈال کر اس میں زعفران ڈالیں اور کچھ دیر بھینگے دیں۔ نان اسٹک سوس پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں۔ اس میں پیاز، لہسن، تیز پات اور تلسی کے پتے ڈال کر چمچہ چلائیں۔ ڈھکن ڈھک کر 10منٹ تک پکائیں۔ پیاز کے نرم ہونے کے بعد اس میں سرکہ، شملہ مرچ اور چوپ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر چمچہ چلائیں اور ڈھکن ڈھک کر مزید 10منٹ تک پکائیں۔
ٹماٹو پری، ٹماٹو کیچپ، مچھلی کی یخنی ، براﺅن شوگر اور زعفرانی کا مکسچر سوس پین میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ ابال آنے کے بعد آنچ کم کریں اور بغیر ڈھکن ڈھکے 15منٹ تک پکائیں۔
مچھلی کے کیوبز ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر مچھلی کے گل جانے تک پکائیں۔ نمک اورس یاہ مرچ پاﺅڈر ڈالیں، آدھا چوپ کیا ہواہرا دھنیا اس میں ڈال کر چمچہ چلائیں اور سوپ میں سے تیز پات نکال دیں۔
مزیدار زعفرانی فش سوپ تیار ہے۔ سوپ باﺅل میں نکالیں۔ بقیہ چوپ کیا ہوا ہرا دھنیا ڈالیں اور کرسٹی بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں