رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا سے جاں بحق

shaheen_raza
EjazNews

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے دو ہفتے قبل کرونا مریضوں کیلئے قائم فیلڈ ہسپتال دورہ کیا تھا اور اس موقع پر انہوں نے راشن بھی تقسیم کیاتھا۔
پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہونے والی60 سالہ شاہین رضا کو علیل ہونے پر 17 مئی کو گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم طبیعت بگڑنے پر 3 روز قبل انہیں لاہور کے میو ہسپتال ریفر کیا گیا۔شاہیں رضا میو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھیں جہاں زندگی کی بازی ہار کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ان کے انتقال پر وزیر اطلاعات، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت صوبائی وزرا اور اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
یاد رہے شاہین رضا گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں