رائس نوڈلز ودھ سویا سوس

noodles rice with soy sauce
EjazNews

اشیاءووزن:
رائس نوڈلز 5سو گرام، تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز (باریک سلائس کی ہوئی) ایک عدد، لہسن کے جوئے دو عدد (باریک چوپ کر لیں)، ادرک (چوپ کرلیں) دوچھوٹے ٹکڑے، شملہ مرچ 250گرام(بیج نکال کر سلائس کاٹ لیں)، پسندے (سلائس کٹے ہوئے) 375گرام، بلیک بینز تین کھانے کے چمچے(گرم پانی سے دھوکر چھان لیں اورچوپ کرلیں)، ڈارک سویا سوس دو کھانے کے چمچے، اوسٹر سوس دو کھانے کے چمچے، کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ، گوشت کی یخنی آدھا کپ، ہری پیاز دو عدد (باریک چوپ کی ہوئی)، سرح مرچ دو عدد (بیج نکال کر سلائس کاٹ لیں)۔
ترکیب:
ایک برتن میں نوڈلز کے لئے پانی گرم کریں،اس کو پیالے میں ڈال کر نوڈزلز اس میں ڈال دیں تاکہ نوڈلز نرم ہو جائیں ۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے گزار کر خشک کرلیں۔ ایک کڑاہی میں آدھا تیل گرم کر لیں اور چاروں طرف پھیلالیں اس میں پیاز لہسن، ادرک اور شملہ مرچ شامل کرلیں۔ اسے 3-5منٹ کے لیے فرائی کریں اور کڑاہی سے نکال لیں۔ اب باقی تیل کڑاہی میں ڈال لیں۔ جب گرم ہو جائے تو پسندے کے ٹکڑے اور بینز ڈال کر تیز آنچ پر 5منٹ کے لیے فرائی کرلیں جب اچھی طرح پک جائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔
ایک چھوٹے پیالے میں سویا سوس کو اوسٹر سوس، کارن فلور اور یخنی کے ساتھ بلینڈ کر لیں، اس کے بعد یہ مکسچر کڑاہی میں شامل کر لیں اور ساتھ ہی پیاز اور شملہ مرچ کا مکسچر بھی اس میں شامل کر لیں اور ایک منٹ تک پکائیں۔
نوڈلز شامل کر کے ہلکا سا مکس کریں اور درمیانی آنچ پر رکھ کر پکائیں ۔ کالی مرچ اور نمک اپنے ذائقے کے مطابق اگر ضروری سمجھیں تو شامل کریں ۔ پیش کرنے سے پہلے ہری پیاز اور سرخ مرچ کے سلائس سے سجاوٹ کرنا نہ بھولیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں