دو سے ڈھائی ہفتوں میں 40سے45ہزار پاکستانی واپس آئیں گے:معاون خصوصی

moeed yusuf
EjazNews

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید پیر زادہ نے امید ظاہر کی ہےکہ خصوصاً خلیجی ملکوں میں تمام پاکستانی محنت کش آئندہ چند ہفتوں میں وطن واپس آسکیں گے۔اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام فضائی کمپنیوں کے طیاروں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے اور اس مہینےکی 26سے 30 تاریخ تک ملک میں دو سو ستر پروازیں اترنے کی توقع ہے۔
ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ پاکستان سے بیرون ملک جانےوالے مسافروں کی جانچ پڑتال کا عمل ہفتے سے شروع ہوگا۔
2 سے ڈھائی ہفتوں میں 40 سے 45 ہزار پاکستانی واپس لائے جائیں گے۔ یہ جہاز دنیا بھر خصوصاً خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو لائیں گے جبکہ پاکستان سے باہر جانے والے بھی ان کے ذریعے جا سکیں گے۔باہر جانے والوں کے لیے بھی وہی پالیسی ہے جو آنے والوں کے لیے ہے۔ایئرپورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی اور ٹمپریچر چیک ہو گا۔اگر کسی کا ٹمپریچر زیادہ ہوا یا کوئی اور علامت موجود ہوئی تو ماہرین اس سے سوال جواب کریں گے اور ایک فارم بھی پُر کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں