دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں

divorce
EjazNews

کبھی انسان غصے میں اپنا گھر توڑ بیٹھتا ہے بیوی بچوں سے تو دشمنی کبھی کبھی بہت مہنگی پڑتی ہے بلکہ دولت کابڑا حصہ بیگم کے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے۔ بہت سی معروف شخصیات نے صبح شادی کی اور شام کو طلاق۔ چٹ منگنی پٹ بیاہ کی طرح طلاق بھی فوراً ۔ لیکن کچھ علیحدگیاں آج بھی بہت سے لوگوں کو یاد ہیں۔ انہیں دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں کہا جاتا ہے۔ مثال کے طورپر میڈونا ،ٹائیگر وڈز،پاﺅل میکاٹنی اور حتیٰ کہ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک طلاق بھی انہیں بہت مہنگی پڑی اور اس سمجھوتے پر کئی کروڑ ڈالر کام آئے۔ اسے اپنے زمانے کے مہنگے ترین سمجھوتے کہا جاتا ہے۔ ایک دو طلاقوں میں تو 110ارب روپے کے اثاثے اور اکاﺅنٹس دینا پڑ گئے آئیے جائزہ لیتے ہیں۔
دنیا کی مہنگی ترین علیحدگی باب جانسن اور شیلا کرم جانسن کے مابین ہوئی ۔ یہ خاندان 2002ءمیں بکھر گیا ۔ ٹیلی ویژن مالک باب جانسن کی شادی 1969ءمیں ہوئی اور لگ بھگ 33سال دونوں نے ساتھ نبھایا۔ 2002ءمیں بلیک انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کے مالک جانسن اور ان کی اہلیہ شیلا میں ان بن ہوگئی شیلا نے جائیداد میں حصہ مانگ لیا۔ تب بلیک انٹرنیٹمنٹ کو اپنی جائیداد میں 40کروڑ دے کر جان چھڑانا پڑی ۔یوں دنیا کا پہلا افریقین ارب پتی جوڑابکھر گیا اور پہلے امریکی افریقن ارب پتی سے کروڑ پتی بن گئے۔ بعد میں اس کہانی میں ایک بڑا دلچسپ موڑ آیا شیلا نے اسی جج سے شادی کرلی جس نے طلاق کا فیصلہ سنایا۔
2002ءمیں ارب پتی اداکار میل گبسن اور ان کی اہلیہ مور کی طلاق بھی ہالی وڈ کی ایک مہنگی ترین طلاق تھی۔ 2006ءمیں 42کروڑ 50کروڑ ڈالر میں معاہدہ ہوا اور یہ اداکار میل گبسن کی آدھی دولت تھی۔ 1997ءمیں کریک میکو اور وینڈی میکو کی علیحدگی بھی 46کروڑ ڈالر میں ہوئی۔ سیل فون کی صنعت کے ایک بانی کریک میگا اور نیوز پیپر پبلشر وینڈی لٹا نے پر امن طریقے سے جدا ہونے کا فیصلہ کیا۔ بس 46کروڑ ڈالر لیے اور جان چھوڑ دی۔
روسی سرمایہ کار دی متوی ری بو لوولیف کی شادی کئی عشرے چلی۔ عدالت نے 2014ءمیں ان کی طلاق کا فیصلہ ساڑھے چار ارب ڈالر میں کیا ۔جس پر بزنس مین گریمتھری نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر مجبور ہوئے۔ چنانچہ آخری فیصلہ 60کروڑ 40لاکھ ڈالر میں ہوا۔
عدنان خشکوگی اور سوریا خشکوگی کا نام کس نے نہیں سنا۔1961ءمیں عدنان خشکوگی کا نام انتہائی بڑے اسلحہ ڈیلروں میں ہوتا تھا انہوں نے 20سالہ برطانوی لڑکی سندرہ سے شادی کی۔ جو شادی کے وقت مسلمان ہو گئی اور سوریا ان کا اسلامی نام رکھا گیا۔ جریدہ ٹائمز کے مطابق عدنان خشکوگی 3طیاروں، 3سمندری جہازوں اور17گھروں کا مالک تھا ۔اکاﺅنٹس بے تحاشا تھے اس جوڑے کی 1974ءمیں علیحدگی ہو گئی۔ اور آج کی کرنسی میں کئی ارب ڈالر لے کر سوریا خشکوگی نے اپنا الگ راستہ لیا ۔اس وقت طلاق کا معاہدہ 87کروڑ 40لاکھ ڈالر میں ہوا۔
ہیلرٹ ہیم تیل کے کنوﺅں کا مالک ہے اس کا شمار آئل انڈسٹری کے ٹائیکونز میں ہوتا تھا اس کی بیگم سو این آئرنڈ نے اس کی جان چھوڑنے کے عوض 97.8کروڑ ڈالر لیے۔ ان دونوں کے مابین طلاق کی جنگ سالہا سال جاری رہی۔ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے حاصل کرنا چاہتی تھی بالآخر 2015ءمیں یہ مقدمہ اپنے انجام کو پہنچا۔
لاس ویگاس کسینو کے مالک اسٹیف کو بھی طلاق کا چونا لگا۔ ایلین وینز سے انہوں نے ایک نہیں دومرتبہ شادی کی پہلی شادی 1963ءسے 1986ءتک چلی، دوسری مرتبہ 1991ءمیں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے یہ رشتہ دونوں نے 2010ءتک نبھایا اور پھر طلاق کی ضرورت پڑی ۔ اس وقت دونوں کی علیحدگی 1ارب ڈالر میں ہوئی ۔2009ءمیں کروشیا کی ماڈل فلویچا راجک اور برطانوی ایگزیکٹو برمین ایٹلس سٹون کی علیحدگی 1.2 ارب ڈالر میں ہوئی یہ اپنے زمانے کی انتہائی مہنگی طلاق تھی مگر ابھی دومہنگی ترین طلاقوں کا ذکر ہونا باقی ہے۔
رپٹ ماڈوش ٹی وی انڈسٹری کے ایک ٹائیکون تھے ،انہوں نے 31سالہ صحافی ماریا طورو سے شادی کی ۔ دونو ں کے 3بچے ہوئے۔ 1998ءمیں دونوں نے الگ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ انہوں نے خود کچھ نہیں بتایا مگر افواہوں کے مطابق ماریا طورو نے 1.7ارب ڈالر لیے ۔ رپٹ نے ماریا کو طلاق دینے کے 17دنوں بعد وینڈی ڈیو سے شادی کرلی جبکہ ماریا بھی کم نہ تھیں وہ کیوں پیچھے رہتیں انہوں نے 6ماہ کے اندر اندر ویلیم مارک کو اپنا دلہا بنا لیا۔
ایک آرٹ ڈیلر ایلچ ویلڈن سٹائن نے فرانسیسی نژاد امریکی سرمایہ کار سے شادی کی۔ چنانچہ یہ شادی 21سال چلی ۔جوئے سن ون سٹائن نے بعد ازاں اپنے شوہر سے طلاق کا تقاضہ کیا اور دونوں میں ڈھائی ارب ڈالر براہ راست اور13سال کے لیے 10کروڑ ڈالر سالانہ دینے کافیصلہ ہوا ۔کل رقم 3.8ارب ڈالر بنتی ہے۔ یہ ہے دنیا کی ناقابل یقین حد تک مہنگی طلاق۔

اپنا تبصرہ بھیجیں