دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 13لاکھ سے زائد ہو گئی

corona_virus
EjazNews

دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی اور ہلاکتیں 75 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ ویسے تو جنگوں میں اموات ا س سے زیادہ بھی ہوئی ہیں لیکن اس وقت دنیا ایک ان دیکھے قاتل کی زد میں ہے۔ جس کو کوئی دیکھ نہیں سکتا نہ اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ ہے۔ یہ وائرس دنیا میں پہلے سے موجود تھا لیکن اس طرح کا خطرناک کبھی نہ تھا۔
دنیا میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں مریضوں کی تعداد تین لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔
کرونا وائرس سے سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 16 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے، جبکہ ملک میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض ہیں۔تاہم اٹلی میں شرح اموات گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔ اٹلی میں روزانہ آٹھ سو سے ایک ہزار تک ہلاکتیں ہورہی تھیں جو اب چھ سو سے نیچے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین میں گزشتہ روز 6سو 37اموات ہوئی تھیں جس کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ اموات میں بتدریج کمی ہوگی لیکن منگل کو یہ تعداد 743 ریکارڈ کی گئی ہے۔سپین میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے جبکہ 13ہزار 793اموات ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو 52ہزار 301ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 5ہزار 373 ہے۔
جبکہ فرانس میں بھی کرونا کے مریض اور ہلاکتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، تاہم حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک ہفتے بعد وہاں حالات میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔فرانس میں 98 ہزار 984 افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 ہزار 354 صحتیاب ہوچکے ہیں، فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار 911ہوگئی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بدستور آئی سی یو میں ہیں اور برطانوی کابینہ کے ایک رکن کے مطابق وزیر اعظم کو طبیعت خراب ہونے پر آکسیجن سپورٹ دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں