دنیا بھر میں سب سے زیادہ وائرس سے متاثرہ پانچ ممالک

globel views
EjazNews

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی نے جو اعدادو شمار جاری کیے ہیں ان کے مطابق کرونا سے 5 لاکھ 1ہزار 233 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1کروڑ 1 لاکھ 15 ہزار 912 ہو چکی ہے۔
امریکہ دنیا کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں اب تک1 لاکھ 25 ہزار 799 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ وہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ 48 ہزار 143 ہو گئی ہے۔ جس پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
جبکہ امریکہ میں کرونا کے کیسز میں اضافے کے بعد کئی حصوں میں دوبارہ کاروبار بند کر دیا گیا ہے اور لاس اینجلس شہر اور ریاست کیلی فورنیا کی چھ کاو¿نٹیز میں بازار بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے اب تک 57 ہزار 622 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 13 لاکھ 44 ہزار 143 مریض ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ 33ہزار 563ہو گئی ہے۔برازیل میں ریوڈی جنیرو میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے سٹاپ بولسوناروکے نعرے لگائے اور جب پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی تو گھروں میں موجود لوگ بھی اس جانب متوجہ ہوگئے اور انہوں نے اپنی کھڑکیوں سے گیٹ آو¿ٹ بولسوناروکے نعرے لگائے۔
روس کو دیکھا جائے تو روس کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 563 ہو چکی ہے جبکہ 9 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
انڈیا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 859 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
برطانیہ وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ برطانیہ میں اب تک وبا سے 3 لاکھ 12 ہزار 640 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 43 ہزار 634 اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں