دال اور کوکونٹ سوپ

daal_coconet_soup
EjazNews

اشیاءوسامان:
دال مسور ایک کپ (صاف کر کے پانی میںبھگو دیں)، تیل دوکھانے کے چمچے، پیاز دو عدد(باریک چوپ کرلیں)، ثابت لا ل مرچ ایک عدد(بیج نکال کر باریک سلائس کاٹ لیں)، لہسن کے جوئے دو عدد (چوپ کرلیں)، لیمن گراس ایک انچ کا ٹکڑا(اوپر حصہ نکال کر گودے کے باریک سلائس کاٹ لیں)، دھنیا پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، پیپر یکا پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ ، کوکونٹ ملک ڈیڑھ کپ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، ہری پیاز تین عدد (چوپ کرلیں)، ہرا دھنیا ایک کپ (چوپ کیا ہوا)، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ضرورت۔
ترکیب:
سوس پین میںتیل گرم کریں اس میں پیاز، لال مرچ، لہسن اورل یمن گراس ڈال کر 5منٹ تک فرائی کریں۔
دال مسور، دھنیا پاﺅڈر، پیپر یکا پاﺅڈر، کوکونٹ ملک اور سوا تین کپ پانی ڈال کر چمچہ چلائیں اور ایک مرتبہ ابالنے کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 40-45منٹ تک پکائیں۔ دال کے گل جانے کے بعد اس میں لیموںکا رس، ہری پیاز، ہرا دھنیا، نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر ڈال کر چمچہ چلائیں۔ مزیدار دال اور کوکونٹ سوپ تیار ہے۔ سرونگ باﺅل میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں