خوبصورت آنکھیں توجہ چاہتی ہیں

women_eye
EjazNews

بلاشبہ ہماری آنکھیں ہمارے چہرے کا سب سے نازک اور اہم عضو ہوتی ہیں۔ جب کہ دیگر اعضاءکے مقابلے میں عمر کے ساتھ ساتھ زیادہ متاثر ہوتی جاتی ہیں۔
آنکھوں پر جو جلد کے Tissuesہوتے ہیں وہ مسلسل حرکت میں رہتے ہیں۔ یہ ٹشوز انتہائی باریک تقریباً 0.5mmکی موٹائی میں ہوتے ہیں جبکہ جسم میں موجود دیگر ٹشوز 2.5mmکے ہوتے ہیں۔
ان ٹشوز کا کام ، تھکن، کھنچاﺅ اور آلودگی کے پیش نظر مشکلات کی نشان دہی کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی آنکھوں کی بے پناہ حفاظت کریں۔
موجودہ دور کے Beauty Expertsنے ان کی حفاظت کا مسئلہ حل کردیا ہے اوربہت سے مفید مشورے اور علاج سے ہم لا تعداد ایسی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جو آنکھوں سے متعلق ہوتی ہیں۔ خوبصورت نظر آنے سے پہلے ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کی آنکھیں صحت مند ہوں ۔ کیونکہ جب آپ کوسنجیدگی سے اپنی آنکھوں کی طرف دھیان دینا ہے تو پہلے ان کی صحت اور صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
آنکھوں کی حفاظت:
الٹرا وائلٹ روشنی آنکھوں کی خوبصورتی اور نزاکت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔
سرد موسم میں لوگ زیادہ تر اس روشنی سے متاثر رہتے ہیں۔ خصوصاً وہ افراد جن کا تعلق کھیل سے ہوتا ہے وہ عام طور پر میدان وغیرہ میں زیادہ وقت گزارا کرتے ہیں۔ جیسا کہ دن بھر کرکٹ کھیلنا یا سائیکل چلانا وغیرہے۔
الٹرا وائلٹ شعائیں نہ صرف جلد کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ اس کی زیادتی سے Photokeratitis اور Conjunctivitisجیسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔
ان شعاعوں یا روشنی سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ Padded Google Framesکا استعمال کیا جائے جو کہ سرکو اچھی طرح ڈھانپ لے اور جس میں UVAاور UVBکی شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہو اورروشنی منعکس ہو سکے۔
برانڈڈ گلاسز جیسے کہ Ray Banیا Channelآپ کی آنکھوں کومکمل تحفظ دیتے ہیںاور یہ مون سون یا کم روشنی والے موسم میں بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
آنکھوں کا حصہ قدرتی طورپر سست رفتار Circulatoryسسٹم رکھتا ہے اور اس کے گلینڈز چہرے کے مقابلے میں قدرے مختلف اور حساس ہوتے ہیں۔ اس لیے آنکھوں کا Treatmentانتہائی احتیاط اور آرام سے کرنا چاہیے تاکہ آنکھوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
اس لیے یہ ضروری ہے کہ آنکھوں اور اس کے ارد گرد کے حساس مقامات پر استعمال ہونے والی مصنوعات کا معیار اعلیٰ درجے کا ہو۔
ان مصنوعات میں CD’s Age Defence Dye Serumاور Reti. Cfrom Vichy Laboratoriesبہت اچھی ہیں۔
یہ دونوں کریمیں آنکھوں کے لیے معجزے کا کام کرتی ہیں اور انکی خاص بناوٹ آنکھوں کے میک اپ کےلئے Baseکا کام کرتی ہیں۔ ساتھ ہی آئی جیلز بھی آنکھوں کی تھکن اور سوجن دور کرنے میں اہم کر دار ادا کرتی ہیں۔
آنکھوں کی تھکن:
آنکھوں کے آرام کے لیے ضروری ہے کہ مطالعے دوران مناسب روشنی استعمال کی جائے۔ ایسی روشنی جو آپ کے اوپر سے آرہی ہو۔
یاد رکھیں کہ آنکھیں بہت نازک ہوتی ہیں۔ اس لیے ان کی دیکھ بھال بہت احتیاط چاہتی ہے۔ آنکھوں کوبلا وجہ تھکانے سے گریز کریں اور انہیں آرام دیتی رہا کریں۔
اگرآپ کے مطالعے کا دورانیہ بہت طویل ہے تو آپ کو چاہیے کہ آپ ہر دس منٹ کے وقفے سے آنکھوں کا زاویہ بدلیں اورتقریباً ہر آدھے گھنٹے کے وقفے سے آنکھوں کو آرام دینا ضرویر ہے۔ آنکھوں کی روشنی کا عمل ایک سے دو منٹ کا ہونا چاہیے۔آنکھوں کو دونوں زاویے سے کلاک وائز اور اینٹی کلا وائز گھمانا چاہیے تاکہ آنکھوں کے مسلز سیدھے ہو سکیں۔
آرام بہترین تدبیر:
راتوں کو اچھی نیند سے بھی آنکھوں کی بہت سی شکایات کم ہو جاتی ہیں جیسے آنکھوں کی سوجن،اور آنکھوں کے حلقوں سے بھی نجات حاصل ہو سکتی ہے۔ اس لیے آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے مکمل نیند انتہائی ضروری۔
آنکھوں کی سوجن اور سرخی کی ایک وجہ آپ کی روز مرہ استعمال کرنے والے میک اپ کی مصنوعات بھی ہوسکتی ہیںمیک اپ کے بعد باقاعدہ چہرے اورآنکھوں کی صفائی بھی ضروری ہے کیونکہ پاﺅڈر یا مسکارے کے ذرات رات بھر آنکھوں میں رہنے سے آنکھوں میں تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا اس کو صاف کرنے کے لیے آپ ایسے ریموور کا استعمال کیجئے جو کہ پانی کے ساتھ آپ کے میک اپ کو صاف کردے۔
اچھی خوراک:
ایک متوازن غذا آپ کی آنکھوں کی صحت اور نظر کی حفاظت کے لیے بڑا اہم کردار اد ا کرتی ہے۔
خاص طور پر ان غذاﺅںکا استعمال جن میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی بہت سی جملہ بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔
Beta Caroteneجن کو جسم وٹامن اے میں تبدیل کر دیتا ہے۔
یہ عام طور پر پیلے اور نارنگی رنگ والے پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے جیسے کہ گاجر، آم ، آڑو وغیرہ ۔ اور گہرے ہر ے رنگ والی سبزیاں جن میں پالک وغیرہ شامل ہیں۔
خوبصورت آنکھوں کیلئے:
مندرجہ بالا تدابیر کے علاوہ ہم آپ کو ایسی اوربھی Tipsدیں گے جن سے آپ کی آنکھیں مزید خوبصورت نظر آنے لگیں گی۔
روئی کے دو بڑے ٹکڑوں کو ٹھنڈے دودھ میں ڈبو کر آنکھوں پر 10منٹ تک کے لیے رکھ لیں۔
آنکھوں کی سوجن کے لیے Camomile Teabagesکو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر آنکھوں پر رکھیں۔
رات کو سونے سے پہلے پلکوں پر ہلکا سا کیسٹر آئل لگانے سے آپ کی پلکیں گھنی اور لمبی ہو جائیں گی۔
وٹامن Eکے کیپسول کے تیل کو انگلی پر لے کر آہستگی سے آنکھوں کے گرد لگانے سے آنکھوں کو تقویت ملتی ہے۔
کھیرا یا آلو کے ٹکڑوں کو پانچ منٹ تک آنکھوں پر رکھنے سے جلد ترو تازہ رہتی ہے۔
پلکوں کو چمکدار بنانے کے لیے گلوس کا استعمال کریں اور اس کوشیپ دینے کے لیے ہیئر جیل لگائیں۔
بھنوﺅں پر زیتون کا تیل یا ویسلین لگانے سے یہ خوب صورت اور گھنی ہو جاتی ہیں۔
مختصر یہ کہ خوبصورت آنکھوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ ان کی صحت کا خیا ل رکھیں۔ اوران کی حفاظت کریں۔
مندرجہ بالا تدابیر یقینا آپ کی آنکھوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں