حیرت انگیز طور پر امریکہ میں کرونا وائرس کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے

covid_19
EjazNews

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز بدھ کے اوائل میں 1لاکھ 89ہزار 510ہو گئے تھے جس میں سے 4 ہزار 76 اموات ہوئیں۔
حیرت انگیز طور پر 17سو سے زائد افراد نیو یارک میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اس شہر کے رہائشی بھی ہیں، نے واشنگٹن میں پورے ملک کے لیے آنے والے دو ہفتوں کو انتہائی دردناک قرار دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں 75ہزار، نیو جرسی میں 18ہزار ، کیلفورنیامیں 8خ میچیگن میں 7615، فلوریڈا میں 6741جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مریض موجود ہیں۔
امریکہ کے ہسپتالوں میں آلات کی کمی کے پیش نظر امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم دنیا کے 51ممالک سے طبی آلات منگوا رہے ہیں پورے مل میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے۔
امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں جہاں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں حکام خبردار کر رہے ہیں کہ عوام کے گھروں میں رہنے اور ایک دوسرے سے رابطہ کم سے کم کرنے کے باوجود وائرس ایک لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار کے قریب امریکیوں کو ہلاک کرسکتا ہے۔
امریکی ریاست نیو یارک میں دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ 76 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جو امریکہ میں وائرس کے پھیلاؤ کا اب مرکز بنتا جارہا ہے۔
یاد رہے امریکہ اپنے 1.1ملین شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کر چکا ہے۔
اگر باقی دنیا کی جانب دیکھا جائے تو یورپ ، برطانیہ اور امریکہ میں اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھی ہوئی ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث 12ہار 428،بیلجیم میں 705افراد، برطانیہ میں 789افراد اس وائرس کی نذر ہو چکے ہیں۔
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ وائرس سب سے تیزی سے امریکہ میں پھیل رہا ہے اور ہلاکتیں بھی وہی پر زیادہ ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں