جے پوری جھینگا بریانی

jpori jhinga biryani
EjazNews

جھینگے آدھا کلو، پیاز (سلائس کاٹ لیں )دو تین عدد، بادام دس عدد، ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے، سرخ مرچ پاﺅڈر ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، سبز الائچی چار عدد، لونگ دس عدد، دار چینی دو ٹکڑے، دہی آدھا کپ، زعفران ذرا سا(تھوڑے سے پانی میں گھول لیں)، ملائی آدھا کپ، کیوڑہ ذرا سا، چاول آدھا کلو، تیل ایک کپ، ہلدی پاﺅڈر ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ،زیرہ (بھنا اور پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ۔
ترکیب:
چاول کو بھگو دیں۔ اس کے بعد ڈیڑھ کھانے کا چمچہ نمک ڈال کر ابال لیں۔ دو کنی رہ جائے تو چھان لیں۔ تیل گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں۔ اس کے بعد جھینگے، نمک، لال مرچ، ادرک، ہلدی، لہسن، زیرہ ، ثابت گرم مصالحہ (دارچینی، لونگ ، الائچی) گرم مصالحہ پاﺅڈر ، دہی اور ملائی ڈال کر بھونیں اس کے بعد چاول اور جھینگے کے سالن کی تہہ لگائیں، آخر میں زعفران ، کیوڑہ ڈال کر دم پر 8-10منٹ رکھ دیں۔ تیار ہو جائے تو اتار لیں، سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں