جہانگیری کباب

جہانگیری_کباب
EjazNews

اشیاء ووزن
گائے کا گوشت اور چکن ایک ایک کلو، ثابت کالی مرچ آدھی چھٹانک، لونگ دس عدد، دار چینی پانچ عدد، جائفل پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ(پانچوں اجزاء کو گرائنڈ کرلیں، مگر باریک نہ کریں)،خشخاش ایک کپ، ناریل(پسا ہوا)ایک چھٹانک، ادرک آدھا پائو(تینوں اجزاء پیس کر اور حسب ذائقہ نمک مکس کر کے رکھ دیں ) اور بادام آدھا پائو۔
ترکیب:
دونوں گوشت مکس کرکے گرائنڈر میں پیس لیں۔ پھر اس میں تمام اجزاء (بادام کے سوا)شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس کے قدرے بڑے گول کباب بنا کر فرائی کرلیں۔ بعد ازاں، ڈش میں رکھ کرہر کباب پر آدھا بادام کاٹ کر انگلی سے دبادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں