جب میں تھیٹر میں پرفارم کرنے جارہی تھی تو میرے گھر میں میت پڑی تھی: اداکارہ مدیحہ شاہ

madiha_shah
EjazNews

اداکارہ مدیحہ شاہ نے یو ٹیوب چینل ’’مانیا اک جنون‘‘کے عمران کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تھیٹر میں پرفارم کرنے جب جارہی تھی تو اس وقت میرے گھر میں میت پڑی تھی اور مجھے تھیٹر میں پرفام کرنا تھا۔ میں نے اپنے گھر والوں کو کہا کہ آپ میرے آنے تک جنازہ کو نہ اٹھایا جائے اور آپ دیکھیں میں تھیٹر میں لوگوں کوہنسا رہی تھی اور میرے گھر میں جنازہ پڑا تھا۔ مدیحہ شاہ بننا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ساتویں جماعت سے ایکٹنگ شروعی تھی جو ٹھان لیتی ہوں وہ کر کے چھوڑتی ہوں۔ حاسدوں نے مجھے بہت سی فلموں سے کٹ بھی کروایا۔لیکن میں ان کیلئے صرف یہ کہنا چاہتی ہوں
حاسد ہے بد گمان ہے تکلیف میں ہے وہ
یارب میرے رقیب کو صبر جمیل دے
اگر آپ پورا انٹرویو دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو یوٹیوب چینل ’’مانیا اک جنون ‘‘ پر پورا انٹرویو ملے گا جس کا لنک ہم نے اپنی خبر میں بھی دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں