بیکڈ پاستا

baked_pasta
EjazNews

سامان و اشیاء:
ایلبو میکرونی1/2 پیکٹ (ابال لیں)، آلو2-3عدد(ابال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں)، پنیر1پیکٹ، قیمہ250گرام۔
ترکیب:
قیمہ کو 1چائے کا چمچہ ادرک؍لہسن کے پیسٹ، 2چائے کے چمچے کالی مرچ پائوڈر اور نمک کے ساتھ ایک گلاس پانی میں پکالیں، جب قیمہ گل جائے تو بقیہ تمام پانی خشک کر لیں۔
ایک سرونگ ڈش میں پکا ہوا قیمہ پھیلا دیں اور کانٹے کی مدد سے دبا دیں۔ اب اس پر پکی ہوئی ایلبو میکرونی کی تہہ اوپر بچھا دیں اور ہاتھ کی مدد سے دبائیں تاکہ ہموار ہو جائے ۔ اس پر ابلے ہوئے آلو ڈال کر یکساں پھیلا دیں۔ آخر میں اسے پنیر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے کور کر لیں اور اوون میں 15منٹ تک بیک کریں۔ حتیٰ کہ ہلکے گولڈن ہو جائیں اور تیار ہو جائیں۔ اوپر تھوڑا سا کیچپ پھیلا کر سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں