بینگن کی چٹنی

eggplant_chutney

اجزاء:
آدھا کلو بینگن چھلکے سمیت گول قتلوں کی صورت کاٹ لیں، دو چائے کے چمچ ادرک ،لہسن کا پیسٹ ، املی کا گودا آدھا پاؤ، پیاز ایک عدد، تیل آدھا کپ، سُرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ ،دو چائے کے چمچ سفید زیرہ توے پر بھون کر کُوٹ لیں۔ نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
بینگن کے قتلے اور پیاز الگ الگ فرائی کرکےدو پلیٹوں میں رکھ لیں۔ پھر ایک پیالی میں بینگن اور پیاز کے علاوہ دیگر اجزاء اچھی طرح مکس کریں اور پتیلی میں تمام اشیاء ڈال کر دھیمی آنچ پر اچھی طرح بھونیں۔پھر ایک باؤل میں نکال کر کھانے کے ساتھ مزے دار بینگن چٹنی کا لطف اُٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں