بینگن اور اروی

بینگن_اور_اروی

اشیاءووزن:
بینگن آدھا کلو، اروی ڈیڑھ پاﺅ، ٹماٹر ایک پاﺅ، پیاز آدھ پاﺅ، لہسن ایک پوتھی چوٹھی، نمک، ہلدی اور سرخ مرچ حسب پسند، گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کاا یک چمچہ، گھی تین چھٹانک یا آدھ پاﺅ۔
ترکیب:
بینگن کو چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں اوران میں تھوڑا سا نمک لگا کر رکھ دیں۔ اروی کوکھرچ لیں اور چاقو سے اروی کے درمیان میں ایک ٹک لگا دیں اور تھوڑا سا نمک لگا کر رکھ دیں۔ ایک گھنٹے بعد بینگن اور اروی کو اچھی طرح دھو لیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کریں اورپیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ جب پیاز بادامی ہو جائے تو لہسن پیس کر ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد نمک، ہلدی اور سرخ مرچ ڈال کر بھونیں ۔ مصالحہ بھون جائے تو ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور بھون دیں۔ جب ٹماٹر مصالحے کی طرح ہوجائیں تو اروی ڈال کر خوب بھونیں۔ اروی اچھی طرح بھون جائے تو تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں۔ اروی آدھی کچی گل جائے تو بینگن کے ٹکڑے ڈال دیں، تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں اور پکنے دیں۔
جب دونوں چیزیں گل جائیں اور پانی خشک ہو کر گھی نکل آئے تو گرم مصالحہ چھڑک کر پانچ منٹ بعد اتار لیں اورنوش فرمائیں ۔ بالکی اسی طرح آپ آلو اور بینگن بھی پکا سکتی ہیں!

اپنا تبصرہ بھیجیں