بیف مسٹرڈ سٹیک

Beef_Mrstick_Steak

اشیاء ووزن:
بیف انڈرکٹ پانچ سو گرام، آدھا چائے کا چمچ رائی دانہ پسا، ایک چائے کا چمچ مسٹرڈ پیسٹ، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ، ایک چائے کا چمچ لال مرچ، ایک چائے کا چمچ تھائم، آدھا چائے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ، دوکھانے کے چمچ تیل اور نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب۔
انڈرکٹ بیف کو ہیمر سے چپٹا کر لیں تاکہ اس کا ریشہ ٹوٹ جائے۔ سارے مصالحے ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ ایک بائول میں مکس کریں اور ان کو بیف سٹیک کے اوپر اچھی طرح لگا دیں۔
گرل پین پر آئل لگا کے اسے گرم کرلیں اور اس کے اوپر بیف سٹیک کو درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے پکا لیں۔ ڈش میں نکالیں اور ہرا دھنیا سے ذائقہ کو بڑھا کرپیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں