بھنڈانی کڑہی (گجراتی)

sindhi_kadhi
EjazNews

اشیاء ووزن:
تازہ بھنڈی د سو گرام، کھٹا دہی ایک پائو، ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، گڑ کی شکر 50گرام، دھنیا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، زیرہ آدھا چائے کا چمچہ، کالی مرچ حسب ذائقہ، رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، ہینگ ایک چٹکی، ادرک ایک چائے کا چمچہ (کدو کش کیا ہوا)، کری پتہ آٹھ دس عدد، ہرا د ھنیا پتے ایک کھان ےکا چمچہ (کٹے ہوئے)، ہری مرچ دو عدد، تیل فرائی کرنے کیلئے۔
ترکیب:
بھنڈی کو دھوکر خشک کرلیں اور لمبائی میں 2انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں، دہی، بیسن اور 3کپ پانی کو مکس کر کے بلو لیں۔ یہ اطمینان رہے کہ گٹھلیاں نہ بننے پائیں۔
ایک پتیلی میں تیل گرم کریں۔ بھنڈی کی قاشو ں کو فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ تیل کو پتیلی میں سے نکال لیں اور صرف 2کھانے کے چمچے تیل رہنے دیں۔
ہینگ، زیرہ، رائی، کری، پتہ کو فرائی کرلیں۔ ادرک، ہری مرچ ملا دیں اور فرائی کرلیں۔
اب دہی کا مکسچر ڈال دیں اور اچھی طرح چلا دیں۔ نمک، مصالحے، فرائی شدہ بھنڈیاں اور گڑ کی شکر ملا دیں۔
ابال لے آئیں۔ 10-8منٹ تک ابلنے کی کیفیت میں پکنے دیں۔ اگر چاہیں تو سرخ مرچ پسی ہوئی کو تیل یا گھی میں فرائی کر کے کڑہی پر انڈیل دیں۔ روٹی ؍پراٹھا یا چاول کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں