بچوں کیلئے معلومات کا خزانہ

child reading

ایک دن میں 24گھنٹے ہوتے ہیں۔
ایک دن میں 1440منٹ ہوتے ہیں۔
ایک دن میں 86400سیکنڈ ہوتے ہیں۔
ایک سال میں 8760گھنٹے ہوتے ہیں۔
ایک سال میں 525600منٹ ہوتے ہیں۔
ایک سال میں 525600منٹ ہوتے ہیں۔
ایک سال میں 31536000سیکنڈ ہوتے ہیں۔

بندر کے دو دماغ ہوتے ہیں۔
دنیا میں 3064زبانیں بولی جاتی ہیں۔
ہماری زمین کی کل عمر 4ارب60کوڑ سال ہے۔
لفظ کے لفظ (Sal) سے نکلا ہے جس کے معنی (Salt)کے ہے۔
ڈائنو سار ہماری زمین پر 6کروڑ 54لاکھ سال پہلے موجود تھے جواب ناپید ہو چکے ہیں۔
انسان بال کی موٹائی جتنی جگہ پر تقریباً 10لاکھ ایٹمز سما سکتے ہیں۔
جنگلی جانور خصوصاً شیر کی آنکھیں رات کے وقت چمکتی ہیں۔

٭ دنیا میں سب سے وزنی چیز ’’خالی جیب‘‘ ہے، جسے لے کر چلنا بہت مشکل کام ہے۔
٭مثال دینا آسان ،مگر بننا بہت مشکل ہے۔
٭ اگرشخصیت میں عاجزی نہ ہو، تو معلومات میں اضافہ علم نہیں، تکبّر کو جنم دیتا ہے۔
٭ اکثر اوقات سچ کڑوا نہیں ، بلکہ سچ بولنے کا انداز کڑوا ہوتا ہے۔
٭ اگرالفاظ کی تعلیم کے ساتھ الفاظ کی حرمت کادرس بھی دیا جائے، تو تعلیم وتربیت دونوں مکمل ہوجائیں۔
٭ زندگی کی ابتدا اُس اذان سے ہوتی ہے، جس کی نماز نہیں اور اُس نماز پہ ختم ہوتی ہے، جس کی اذان نہیں۔
٭ اس غربت سے پناہ مانگو، جو مایوس کردیتی ہے اور اس دولت سے پناہ مانگو، جو مغرور کرتی ہے۔
٭ دنیا کی سب سے پُرانی، طویل اور دشوار ترین شاہ راہ کانام ’’صراطِ مستقیم‘‘ ہے۔
٭تکالیف، پریشان کرنے کے لیے نہیں، بلکہ غفلت سے بیدار کرنے کے لیے آتی ہیں۔
٭بدگمانی اور بدزبانی دو ایسے عیب ہیں، جو انسان کے ہرکمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں۔
٭ انسان کو شکوے شکایت کی عادت پڑجائے، تو ناشُکری زبان کی لذّت بن جاتی ہے اورپھر انسان ہمیشہ بے سکون ہی رہتا ہے۔
٭خوفِ خدا، ایک ایسا چراغ ہے، جس کی روشنی میں نیکی اور بدی صاف نظر آتی ہے۔
٭جب بھوک دروازے پر دستک دیتی ہے، تو عقیدے کھڑکیوں سے بھاگ جاتے ہیں۔
٭اللہ کو چاہنے والا نکھرتا ، دنیا کو چاہنے والا بکھر جاتا ہے۔
٭چھین کرکھانے والوں کا کبھی پیٹ نہیں بَھرتا، بانٹ کر کھانے والے کبھی بھوکے نہیں رہتے۔
٭ اپنی شخصیت سنوارنے اور بہتر بنانے میں اتنے مصروف ہوجاؤ کہ دوسروں پر تنقیدکا وقت ہی نہ ملے۔
٭حسد دراصل ایک اعلان ہے، اس بات کا کہ مَیں اللہ کی تقسیم پر راضی نہیں۔
٭اختلافات، نظریات سے ہونے چاہئیں،شخصیات سے نہیں اور ان کی وضاحت دلیل سےہو، تذلیل سے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں