بالی ووڈ :شادی شدہ جوڑوں کی عمرمیں فرق

nic

اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور 19اپریل کو شا دی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ملائیکہ اروڑا ویسے تو بہت سے دوسرے کام کرتی ہیں لیکن ان کی شہرت فلموں میں آئٹم سانگ کی سب سے زیادہ ہے۔ ملائیکہ کی طلاق کے بعد سے ارجن کپوراور اروڑا کا افیئر منظر عام پر آنا شروع ہوا۔ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپوری کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔ 45 سالہ ملائیکہ اروڑا،33سالہ ارجن کپور سے شادی کرنے جارہی ہیں۔
38سالہ کرینہ کپور خان اور48سالہ سیف علی خان ایک بھرپور زندگی گزار رہے ہیں ان کے ہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوا ہے ۔تیمور پٹودی کے نام پر ہی انڈیا میں اعتراضات اٹھنے شروع ہو گئے تھے۔لیکن صاحب پیدا ہوتے ہی مشہور ہو گئے ہیں۔
54سالہ عامر خان کی دوسری شادی 45سالہ کرن رائو سے ہوئی دونوں کی عمروں میں 9سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود شادی شدہ جوڑا ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہےاور صاحب اولاد ہے۔
41سالہ رانی مکھرجی نے اپنے سے 6سال بڑے ادیتے چوپڑا سے شادی کی ہے۔ ا دیتے نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق کے بعد رانی مکھرجی سے شادی کی ۔ بنگالی ہیروئن اور پروڈیوسر کی شادی کے خلل کی خبریں سننے میں نہیں ہیںیہ دونوں مزے سے زندگی گزار رہے ہیں۔
اگر آپ ان مشہور لوگوں کو دیکھیں تو ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی میں عمر نے کوئی کر دار نہیں کیا ۔لیکن پورے بالی ووڈ میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق کی خبریں مشہور ہیں اور کافی مشہور ہیں۔نک اور پریانکا کی عمر میں 11سال کا فرق ہے۔ کچھ ناقدین تو ایک مشہور میگزین میں شائع آرٹیکل کا بھی حوالہ دے رہے ہیں جس کے مطابق یہ شادی دھوکا اور فراڈ ہے۔

ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا، کرینہ کپور خان،سیف علی خان، عامر خان ، کرن راؤ

اپنا تبصرہ بھیجیں