اٹالین رنگیلی چکن

rangili_chicken-1
EjazNews

سامان و اشیا:
چکن لیگ پیس8عدد(دھو کر خشک کرلیں): میدہ 2کھانے کے چمچے، زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچے، پیاز (چھوٹے سائز کی)1عدد(سلائس کاٹ لیں)، لہسن کا جوا1عدد (چوپ کرلیں)، لال شملہ مرچ، پیلی شملہ مرچ، ہری شملہ مرچ ایک ایک عدد، (تینوں مرچوں کے باریک سلائس کاٹ لیں) ، ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے)1 3/4کپ، اوریگانو 1کھانے کا چمچہ (چوپ کی ہوئی)، نمک حسب ذائقہ ، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ۔
گارنشنگ کیلئے:
تازہ اوریگانو حسب پسند۔
ترکیب: چکن لیگ پیسز کو میدہ سے کوٹ کرلیں۔ ساس پین میں تیل گرم کر کے لیگ پیسز کو سا میں ڈال کر درمیانی آنچ پر گولڈن براﺅن ہو جانے تک فرائی کریں۔ اس کے بعد انہیں ساس پین میں سے نکال لیں۔
ساس پین میںپ یاز ڈال کر ساتے کریں۔ لہسن، شملہ مرچیں، ٹماٹر اور اوریگانو ڈال کر فرائی کریں اور ابال آجانے تک پکائیں۔
فرائی کئے ہوئے لیگ پیسز کو سبزیوں کے اوپر رکھیں۔ حسب ذائقہ اور سیاہ مرچ پاﺅڈر ڈال کر ساس پین پر مضبوطی سے ڈھکن ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر 20-25منٹ تک چکن کے گل جانے تک پکائیں۔ سرونگ پلیٹ میں نکانو سے گارنش کر کے روٹی یا بریڈ کے ساتھ مزیدار اٹالین رنگیلی چکن گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں