آج دم کباب بناتے ہیں

چھٹی والا دن آرا م و تفریح کا ہوتا ہے ۔ لیکن خاتون خانہ کیلئے تو یہ دن کاموں سے بھرپور ہوتا ہے۔ دل کر تاہے کچھ الگ سے تیار کیا جائے ۔ بچوں کی فرمائش الگ سے ہے اور میاں صاحب کچھ اچھے کی رٹ لگائے ہوتے ہیں۔ ایسے میں ہم آپ کو ا یک آسان ریسپی بتاتے ہیں جس سے بچے اور میاں صاحب دونوں خوش ہوں گے ۔ تو آئیے پھر دم کباب بنانا شروع کر تے ہیں۔
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو (بغیرچربی کے )
چنے کی دال آدھا پاؤ
آلوایک عدد (اُبال لیں)
بادام، خشخاش،کھوپرا(ان تینوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں)ایک ایک چمچ
پیاز ایک عدد
سرخ مرچ ثابت پانچ سے چھے عدد
ہری مرچ دو کھانے کے چمچ (پیس لیں)
گرم مسالا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دہی ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد(پھینٹ لیں)
ہرا دھنیا
پودینا حسب ضرورت،لیموں ایک عدد اورتیل۔
ترکیب:
ایک پین میں قیمہ ڈال کر اس میں چنے کی دال،تمام مسالاجات بمع کچا پپیتا اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں، جب پانی خشک ہوجائے،تو اسے بلینڈ کرکے اس میں دہی، انڈا، دھنیا، پودنیا اور لیموں کا رس ڈال کر کباب بنالیں۔اس دوران ایک کوئلہ دہکا لیں۔ جب کوئلہ اچھی طرح گرم ہوجائے، توکسی برتن میںتھوڑی مقدار میں تیل لگا کرترتیب سےکباب رکھیں اوران کےدرمیان کوئلہ رکھ کردو سے تین قطرے تیل ڈال کر دھواں دے کرفوراً ہی ڈھک کر دم دے دیں۔ تقریباً دس منٹ بعد ڈھکن اُتارلیں اورر توے پرتیل گرم کرکےکبابوں کو ہلکا فرائی کرلیں۔
اب یہ آپ کے دل کی مرضی ہے کہ ان کبابوں کو پودینے کی چٹنی کے ساتھ ،آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ یا پھر کیچپ کے ساتھ ٹیسٹ کریں۔ ہمارا مشورہ آپ کو پودینے کی چٹنی کا ہے ۔ (ریحانہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں