انڈیا میں کرونا کا تیزی سے پھیلائو :کیسز4لاکھ سے زائد ہو گئے

covid19
EjazNews

انڈیا ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہے۔ اس ملک میں جس طرح کیسز بڑھ ر ہے ہیں یہ دنیا بھر کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں غربت بہت زیادہ ہے اور صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انڈیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انڈیا میں پہلے ایک لاکھ کرونا مثبت کیسز کی تعداد 78 دنوں میں ہوئی جبکہ اگلے ایک لاکھ کیسز صرف 15 دنوں میں سامنے آئے۔
2 لاکھ سے کیسز کی تعداد تین لاکھ تک پہنچنے میں محض دس دنوں کا دورانیہ تھا۔ گزشتہ آٹھ دنوں میں مزید ایک لاکھ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب کل تعداد4 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 254 ہو گئی ہے۔ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سوا دو لاکھ سے زیادہ ہے۔
انڈیا چونکہ گنجان آباد ترین علاقو ں پر مشتمل ملک ہے اور یہاں خرافات کی بھی انتہا ہے ۔ ا س لیے اس ملک میں کرونا وائرس جس تیزی سے پھیلنا شروع ہوا ہے اگر اس کی رفتار نہ رکی تو یہ انڈیا کے لیے تو خطرناک ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا بھر کیلئے ایک نئے خطرے کی گھنٹی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں