انڈوں کا حلوہ

انڈو ں-کا-حلوہ
EjazNews

اشیاء ووزن:
انڈے چھ عدد، دودھ ایک کلو، سبز الائچی دو عدد، بادام چھ عدد (باریک کاٹ لیں)، پستے چھ عدد (باریک کاٹ لیں)، جائفل ایک چھوٹا ٹکڑا (پائوڈر بنالیں)، چاروں مغز ایک کھانے کا چمچ، زعفران ایک چائے کا چمچ (دودھ میں گھول لیں)، چینی حسب ذائقہ ، چاندی کے ورق حسب منشاء، گھی حسب ضرورت۔
ترکیب:
انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں چینی ملا لیں۔ دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کر کے انڈوں میں شامل کر لیں۔ اب ایک کڑا ہی میں گھی ڈال کر اس میں الائچی کے دانے ڈالیں، آنچ دھیمی رکھیں۔ اب دودھ اور انڈے ڈال کر چمچ چلاتے رہیں۔ چاروں، مغز، بادام، پستہ ، بھی ڈال دیں۔ جب حلوہ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے اور خوب بھوننے پر گھی علیحدہ ہو جائے تو اس میں زعفران اور جائفل ڈال دیں۔ اس کے بعد چاندی کے ورق سے سجا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں