امسال صرف سعودی شہری ہی حج کریں گے

hajj
EjazNews

رواں برس دنیائے اسلام میں صرف سعودی ہی حج کی سعادت حاصل کر پائیں گے۔ کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دنیا کے کسی کونے سے کوئی مسلمان سعودی عرب حج کیلئے نہیں آئے گا ۔ امسال صرف سعودی عرب کے مقامی افراد ہی حج کی سعادت حاصل کر پائیں گے۔
دنیا بھر میں 25لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر تے ہیں۔ وہ تمام افراد جنہوں نے اس سال حج پر جانے کی آس لگائی تھی وہ نہیں جا پائیں گے۔ اللہ خیر کرے گا اللہ نیتوں کو جانتا ہے۔
سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج ہوگا اور محدود تعداد میں عازمین شریک ہوں گے۔ دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں نئے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں