امریکی صدر کی میکسیکو کو دھمکی

dowland trap
EjazNews

ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی ساحلی پٹی پر گفتگو کرتے ہوِئےکہا ہے کہ اگر میکسیکو نے تارکین وطن کے قافلے کو امریکہ میں داخلے سے نہ روکا تو وہ سرحدی علاقہ بند کر دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر وہ میکسیکو سے تجارتی تعلقات بھی منقطع کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی طور پر داخل ہو کر سیاسی پناہ حاصل کر لیتے ہیں جس سے مقامی لوگ بے روزگاری کا شکار ہوتے ہیں اور اس سے جرائم بھی بڑھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ اقتدار میں آنے کے بعد سے تارکین وطن کیخلاف سخت پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ وہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار کی تعمیر چاہتے ہیں اور یہی وہ مسئلہ ہے جس پر امریکی سیاست سب سے زیادہ تقسیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں