اللہ جھوٹی خبریں پھیلانے والو ں کو ہدایت دے

Anjuman

پنجابی فلموں کی الڑ مٹیار اور ایک عرصے تک سینما انڈسٹری پر راج کرنے والی انجمن نے پہلی شادی کے بعد شوبزکو خیر باد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد وہ لندن شفٹ ہو گئیں تھیں۔انہوںنے اپنے کیرئیر کے عروج میں ہی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے شادی کی تھی۔ان کی پہلی شادی سے تین بچے ہیں،دو بیٹے اور ایک بیٹی۔ انجمن نے سینما کی سکرین پر وہ عروج دیکھا ہے جس کا شاید آج کی مشہور ماڈل اور ایکٹریس سوچ بھی نہیں سکتیں ان کے حصے میں وہ شہرت آئی تھی جس کی خواہش ہر ایکٹر خوابوں میں کرتی ہے۔
گزشتہ سال میں انجمن اور وسیم عر ف لکی علی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں ۔

میڈیا میں کچھ ایسے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان سخت اختلافا ت چل رہے تھے جبکہ اداکارہ انجمن نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ جھوٹی خبریں پھیلانے والو ں کو ہدایت دے۔
گزشتہ روز سے انجمن اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی انجمن نے تردید کر دی ہے۔انجمن نے کم و بیش 3سو سے زائد فلموںمیں کام کیا ہے ،ان کی جوڑی مرحوم سلطان راہی کے ساتھ بڑی ہٹ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں