کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر لی

islambad_united_quetta_gladiator

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جلد سے جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
اسلام آبا یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے ۔ لیکن اب کوشش کریں ے کہ بڑا سکور بنانے کی کوشش کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے50، شین واٹسن9، احمد شہزاد 12،اعظم خان 10سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بین کٹنگ کے42 اور سرفراز کے 33 سکور اس جیت میں اہم ترین رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو لوکی رونچی کی صورت میں پہلا نقصان ہوا تھا۔ لوکی رونچی نے نے 11سکور بنائے۔ ڈیوڈ میلن کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان ہوا ڈیوڈ میلن بھی 10سکور بنا سکے۔کولن منرو اسلام آباد یونائیٹڈ کے آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھی انہوں نے 31سکور کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بھی اچھی اننگز کھیلی اور 39سکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔آصف علی 15،احمد بٹ6،فہیم اشرف اپنی ٹیم کیلئے 4سکور بنا پائے۔یوں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے 187سکور کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے 2،ٹائمل ملز2،محمد حسنین ایک اور BCJ Cutting نے ایک وکٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:
کپتان سرفراز احمد، جیسن روئے، احمد شہزاد، شین واٹسن، اعظم خان، انور علی، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، ٹائمل ملز، سہیل خان ، محمد حسنین اوربین کٹنگ
اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:
کپتان شاداب خان، لوکی رونچی،کولن منرو، ڈیوڈ میلن، کولن انگرام، آصف علی،رومن رئیس، فہیم اشرف، عماد بٹ، رومن رئیس، محمد موسیٰ، اور احمد سفی عبد اللہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں