ارتغرل نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

Dirilis Artughal
EjazNews

ارتغرل کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی سکرین پر نشر ہوتے ہوئے ابھی ایک ماہ سے بھی کم عرصہ گزرا ہے اور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں بڑا ریکارڈ بنانے والا ڈرامہ میرے پاس ہو تو کا ریکارڈ ہوا میں اڑ گیا ہے اور اس کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہے۔

یوٹیوب پر کچھ لوگوں نے اسے اپنی مدد آپ کے تحت بھی ڈب کیا ہوا ہے ان کی بھی سنی گئی ہے کیونکہ اشتیاق اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ لوگ پہلے سے ڈب ہوئے چینلز پر جا کر اگلی قسطیں دیکھ رہے ہیں کہ کیا بنا کیا ہوا کیسے ہوا۔

سلطنت عثمانیہ اور ترکوں کی تاریخ بیان کرتا یہ ڈرامہ دنیا بھر میں اپنے آپ کو منوا چکا ہے اور اب پاکستان میں بھی اس نے اپنے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ زبان زد عام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں