آم کا اچار (۳)

اچار
EjazNews

اشیاءووزن:
آم کی کیریاں ایک درجن، نمک دو بڑے چمچے کھانے والے ، سرخ مرچ چار چمچے، کلونجی کھانے والا ایک چمچہ،لیموں کا رس حسب ضرورت۔
ترکیب:
یہ اچار تیل اور سرکے کے بغیر ڈالا جاتا ہے۔
کیریوں کو چاقو سے چھیل لیں اور گھٹلیاں نکال کر ان میں نمک، سرخ مرچ اورکلونجی پیس کر بھر دیں اب جس مرتبان میں اچار ڈالنا ہو، اس کو صاف کرکے خشک کر لیں اورآدھی مسالہ لگی ہوئی کیریاں اس میں ڈال دیں ۔ ان کیریوں میں لیموں کا رس اتنا ڈالیں کہ کیریاں اس رس میں اچھی طرح ڈوب جائیں اب اس مرتبان کوبند کرکے رکھ دیں۔ چار پانچ دن کے بعد یہ اچار تیار ہوجائے گا۔

آم کا اچار

آم کا اچار ترکیب (۲)

اپنا تبصرہ بھیجیں