آم کا اسکوائش

mango_squash

اشیاءووزن:
آم رس دار چوسنے والے ساڑھے تین کلو، چینی آدھا کلو، ٹارٹرک ایسڈ آدھا اونس، پوٹاشیم میٹا بائی سلفائٹ ایک گرام، میٹھا زرد رنگ آدھا تولہ، پانی ایک لیٹر۔
ترکیب:
آم دھولیں اور ہاتھوں سے کچل کر ان کا رس نکال لیں اور باریک کپڑے میں چھان کر رکھ لیں۔ یہ رس وزن میں دس چھٹانک ہونا چاہیے۔
کسی کھلے منہ کے برتن میں ایک لیٹر پانی میں چینی کو حل کریں، اور اس میں ٹارٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ تھوڑی دیر آگ پر رکھ دیں ۔ ٹارٹرک ایسڈ فوراً حل ہو جائے گا، نیچے اتار کر رکھ لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کپڑے میںا س کو چھان لیں اورآم کا رس اس میں ملا دیں۔ ساتھ ہی پوٹاشیم میٹا بائی سلفائٹ بھی اس میں اچھی طرح ملا دیں۔ رنگ بھی تھوڑے سے پانی میں حل کر کے ملا دیں۔
ان سب چیزوں کو چمچہ سے اتناہلائیں کہ سب کچھ یک جان ہو جائے۔ اس رس کو بوتلوں میں بھر لیں اور مالٹے کے اسکوائٹ کی طرح دیگچے میں رکھ کر پکالیں۔
آم کا اسکوائش تیار ہے!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں